عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”گناہ سے توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو۔ “ ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور فرمایا: اس میں نہرانی کا تفرد ہے، اور وہ مجہول ہے۔ جبکہ شرح السنہ میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت ہے، فرمایا: ندامت سے توبہ مراد ہے، اور توبہ کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جس نے کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو۔ سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ و البیھقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2363]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (4250) والبيھقي في شعب الإيمان (7040) و البغوي في شرح السنة (91/5. 92 بعد ح 1307) [و ابن ماجه (4252) و صححه الحاکم (243/4) ووافقه الذهبي بلفظ ’’النوم توبة‘‘ وھو حديث حسن .] ٭ السند منقطع، أبو عبيدة بن عبد الله بن مسعود لم يسمع من أبيه و رواه البغوي في شرح السنة (91/5 ح 1307) مرفوعًا: ’’النوم توبة‘‘ وھو حديث حسن .»