الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
--. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض وقت یہ دعا بھی پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 2415
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ: «أَصْبَحْنَا عَلَى فِطْرَةِ الْإِسْلَامِ وَكَلِمَةِ الْإِخْلَاصِ وَعَلَى دِينِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى مِلَّةِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَا َ مِنَ الْمُشْرِكِينَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالدَّارِمِيُّ
عبدالرحمٰن بن ابزی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کیا کرتے تھے: ہم نے فطرتِ اسلام، کلمہ اخلاص، اپنے نبی محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دین اور اپنے باپ ابراہیم جو کہ یکسو تھے، مشرکین میں سے نہیں تھے، کی ملت پر صبح کی۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2415]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (406/3 ح 15434 وسنده حسن) والدارمي (292/2ح 2691 في سنده تدليس)»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن