عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر کرتے تو آپ سفر کی شدت و مشقت، بری واپسی، نفع کے بعد نقصان، مظلوم کی بددعا اور اہل و مال میں برے منظر سے پناہ طلب کیا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2421]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1343/426)»