الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات
كتاب الدعوات
--. بلاؤں میں گرفتار ہونا اپنے نفس کو ذلیل کرنے کے برابر
حدیث نمبر: 2503
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ» . قَالُوا: وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ؟ قَالَ: «يَتَعَرَّضُ مِنَ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث حسن غَرِيب
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی مومن کی شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔ صحابہ نے عرض کیا: وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایسے مصائب کو (دعا یا اعمال کے ذریعے) دعوت دیتا ہے۔ جن کی وہ طاقت نہیں رکھتا۔ ترمذی، ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و البیھقی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2503]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2254) و ابن ماجه (4016) رواه البيھقي في شعب الإيمان (10823)
٭ علي بن زيد بن جدعان ضعيف و الحسن البصري مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف