الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب المناسك
كتاب المناسك
--. احرام کی حالت میں گورخر کا ہدیہ قبول نہ کرنا
حدیث نمبر: 2696
عَن الصعب بن جثامة أَنه أهْدى رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَحْشِيًّا وَهُوَ بِالْأَبْوَاءِ أَوْ بِوَدَّانَ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَلَمَّا رأى مَا فِي وَجْهَهُ قَالَ: «إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْكَ إِلَّا أنَّا حُرُمٌ»
صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مقام ابواء یا مقام ودان پر ایک جنگلی گدھا رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا آپ نے اسے قبول نہ فرمایا، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے چہرے پر افسردگی کے آثار دیکھے تو فرمایا: ہم نے اس لیے تمہیں واپس کیا ہے کہ ہم حالت احرام میں ہیں۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2696]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1825) و مسلم (1193/50)»

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه