ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے قرآن کریم کی کتابت کی اجرت کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: کوئی حرج نہیں، وہ تو (حروف کے) مصور ہی ہیں، اور وہ اپنے ہاتھوں کی کمائی ہی کھاتے ہیں۔ لم اجدہ، رواہ رزین۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2782]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «لم أجده، رواه رزين (لم أجده) [و روي ابن أبي داود في المصاحف (ص 147) عن الأعمش قال: ’’حدثت عن سعيد بن جبير قال: سئل ابن عباس عن کتاب المصاحف فقال: إنما ھو مصور‘‘ و سنده ضعيف، و رواه أيضًا (ص199) و سنده ضعيف، الأعمش لم يسمعه من سعيد بن جبير عن ابن عباس رضي الله عنه .] »