ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ وسق یا اس سے کم خشک کھجور کے اندازہ سے تازہ کھجوروں کو بیچنے کی اجازت فرمائی۔ “ داؤد بن حصین راوی کو پانچ یا پانچ سے کم میں شک ہوا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2838]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2190) و مسلم (1541/71)»