جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر منقسم چیز کے متعلق شفعہ کا فیصلہ فرمایا، اور جب حد بندی ہو جائے اور راستے مختلف ہو جائیں تو پھر کوئی شفعہ نہیں۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2961]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2213)»