ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”زانیہ وہ ہیں جو گواہ کے بغیر اپنا نکاح کریں۔ “ درست بات یہ ہے کہ یہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3132]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1103) ٭ سعيد بن أبي عروبة و قتادة مدلسان و عنعنا .»