الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب النكاح
كتاب النكاح
--. انصار نکاح کے وقت گیت گایا کرتے تھے
حدیث نمبر: 3154
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتْ عِنْدِي جَارِيَةً مِنَ الْأَنْصَارِ زَوَّجْتُهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا عَائِشَةُ أَلَا تُغَنِّينَ؟ فَإِنَّ هَذَا الْحَيَّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُحِبُّونَ الْغِنَاءَ» . رَوَاهُ ابْن حبَان فِي صَحِيحه
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میرے پاس انصار کی ایک لڑکی تھی، میں نے اس کی شادی کر دی، تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عائشہ! تم اشعار کا انتظام کیوں نہیں کرتی، کیونکہ انصار کا یہ قبیلہ اشعار پسند کرتا ہے۔ حسن، رواہ ابن حبان فی صحیحہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3154]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، [رواه ابن حبان (الموارد: 2016 و الإحسان:5845 فيه إسحاق بن سھل بن أبي حثمة) و للحديث شواھد عند البخاري (5162) و ابن ماجه (1900) وغيرهما] »

قال الشيخ زبير على زئي: حسن