عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میرے پاس ایک آدمی تھا، گویا آپ نے اسے ناپسند فرمایا، عائشہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، یہ تو میرا بھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھو کہ تمہارے بھائی کون ہیں، رضاعت تو صرف وہ دودھ ہے جسے بھوک دور کرنے کے لیے پیا گیا ہو۔ “(بچے کو صغر سنی کی عمر میں بھوک لگی ہو او�� وہ کسی عورت کا دودھ پی لے) متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5102) ومسلم (1455/22)»