ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا اور ان کی دور جاہلیت میں دس بیویاں تھیں، وہ بھی ان کے ساتھ ہی مسلمان ہو گئیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”چار رکھ لو اور باقی فارغ کر دو۔ “ سندہ ضعیف، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3176]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (44/2 ح 5027) و الترمذي (1128) و ابن ماجه (1953) ٭ الزھري مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»