جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم عزل کیا کرتے تھے جبکہ قرآن نازل ہو رہا تھا۔ بخاری، مسلم۔ اور امام مسلم نے مزید یہ بھی روایت کیا ہے کہ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ نے ہمیں منع نہیں فرمایا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3184]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1440/138)»