انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زینب بنت جحش رضی اللہ عنہ سے تعلق زن و شو قائم کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ولیمہ کیا اور لوگوں کو گوشت روٹی سے شکم سیر کر دیا۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3212]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (4794)»