ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بُرے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں، وہ شخص ہے جو (بخل و تکبر کی وجہ سے) اکیلا کھاتا ہے، اپنے غلام کو مارتا ہے اور اپنا عطیہ اس کے مستحق کو نہیں دیتا۔ “ لم اجدہ، رواہ رزین۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3374]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «لم أجده، رواه رزين (لم أجده) ٭ قوله ’’و يجلد عبده و يمنع رفده‘‘ له شاھد عند الطبراني في الکبير (387/10ح 10775) فيه ابن ميمون متروک، انظر مجمع الزوائد (183/8) فلا يستشھد به .»