ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک سے فرمایا: ”تمہارے متعلق جو بات مجھے پہنچی ہے کیا وہ درست ہے؟“ اس نے عرض کیا: آپ کو میرے متعلق کیا بات پہنچی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم نے آل فلاں کی لونڈی سے زنا کیا ہے۔ “ اس نے چار بار اقرار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے رجم کر دیا گیا۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3566]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1693/19)»