ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دس افراد کے امیر کو بھی اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہو گا حتی کہ (اس کا) عدل اسے آزاد کرا دے گا، یا (اس کا) ظلم اسے ہلاک کرا دے گا۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3697]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الدارمي (240/2 ح 2518، نسخة محققة: 2557) ٭ و للحديث شواھد کثيرة .»