الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الإمارة والقضاء
كتاب الإمارة والقضاء
--. مسلمان بھائی کو ڈرانا ٹھیک نہیں
حدیث نمبر: 3720
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «من نَظَرَ إِلَى أَخِيهِ نَظْرَةً يُخِيفُهُ أَخَافَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» . رَوَى الْأَحَادِيثَ الْأَرْبَعَةَ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» وَقَالَ فِي حَدِيثِ يَحْيَى هَذَا: مُنْقَطع وَرِوَايَته ضَعِيف
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اپنے بھائی کی طرف ڈراؤنی نظر سے دیکھا تو روزِ قیامت اللہ اسے ڈرائے گا۔ امام بیہقی نے چاروں احادیث شعب الایمان میں روایت کی ہیں، اور یحیی سے مروی حدیث [رقم ۳۷۱۷] کے بارے میں فرمایا: یہ روایت منقطع ہے اور اس کی روایت ضعیف ہے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإمارة والقضاء/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7468، نسخة محققة: 7064)
٭ ھذا فيه عبد الرحمٰن بن زياد بن أنعم عن عبد الرحمٰن بن رافع و ھما ضعيفان و رواه ابن أنعم الإفريقي (ضعيف) عن مسلم بن يسار عن رجل من بني سليم إلخ .
حديث يحيي بن ھاشم تقدم (3717)»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف