عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر لڑتا رہے گا، جو اِن سے دشمنی کرے گا یہ اس پر غالب رہیں گے، حتی کہ اِن کا آخری شخص مسیح دجال سے قتال کرے گا۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3819]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (2484)»