کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ تبوک کے لیے جمعرات کے روز روانہ ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعرات کے روز روانہ ہونا پسند فرماتے تھے۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3892]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (2950)»