الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد
كتاب الجهاد
--. عورتوں سے بیعت
حدیث نمبر: 4045
وَعَن عَائِشَة قَالَتْ فِي بَيْعَةِ النِّسَاءِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْتَحِنُهُنَّ بِهَذِهِ الْآيَة: (يَا أيُّها النبيُّ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم إِذا جاءكَ المؤمناتُ يبايِعنَكَ) فَمَنْ أَقَرَّتْ بِهَذَا الشَّرْطِ مِنْهُنَّ قَالَ لَهَا: «قَدْ بَايَعْتُكِ» كَلَامًا يُكَلِّمُهَا بِهِ وَاللَّهِ مَا مَسَّتْ يَدُهُ يَدَ امْرَأَةٍ قَطُّ فِي الْمُبَايَعَةِ
عائشہ رضی اللہ عنہ نے خواتین کی بیعت کے بارے میں فرمایا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس آیت کے مطابق اس کا امتحان لیا کرتے تھے: اے نبی! جب مومن عورتیں آپ کے پاس آئیں اور اس بات پر آپ سے بیعت کریں ..... تو ان میں سے جو اِن شرائط کی پابندی کا اقرار کر لیتی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے فرماتے: میں نے تم سے بیعت لے لی۔ آپ ان سے بیعت فقط زبانی طور پر لیتے۔ اللہ کی قسم! بیعت کرتے وقت آپ کا ہاتھ کبھی کسی عورت کے ہاتھ سے نہیں لگا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 4045]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2713) ومسلم (88/ 1866)»

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه