الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح
كتاب الصيد والذبائح
--. بدلہ لینے کے ڈر سے سانپ کو نہ مارنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 4138
وَعَن عكرمةَ عَن ابنِ عبَّاسٍ قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَ الْحَدِيثَ: أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ وَقَالَ: «مَنْ تَرَكَهُنَّ خَشْيَةَ ثَائِرٍ فَلَيْسَ مِنَّا» . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السّنة
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، عکرمہ نے کہا: میں جانتا ہوں کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سانپوں کو مارنے کا حکم فرمایا کرتے تھے، اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے سانپ کے انتقام کے خوف سے انہیں چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4138]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (195/12 ح 3265) [و عبد الرزاق (19617) و أبو داود (5250) ]
٭ موسي بن مسلم الطحان شک في وصل الحديث فالحديث معلول .»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده ضعيف