ترمذی اور نسائی کی ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: تب تو ان کے پاؤں نظر آئیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک ہاتھ (ازار) لٹکا لیں اور اس سے زیادہ نہیں۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4335]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1731 وقال: حسن صحيح) و النسائي (209/8 ح 5338)»