الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب اللباس
كتاب اللباس
--. چھوٹے بچوں کے لیے بھی سونے اور ریشم کی کراہت
حدیث نمبر: 4406
وَعَن مَالك قَالَ: أَنا أكره ن يُلْبَسَ الْغِلْمَانُ شَيْئًا مِنَ الذَّهَبِ لِأَنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نهى عَن التختمِ بالذهبِ فَأَنا أكره لِلرِّجَالِ الْكَبِيرِ مِنْهُمْ وَالصَّغِيرِ. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأِ
امام مالک بیان کرتے ہیں، میں ناپسند کرتا ہوں کی بچوں کو سونے کی کوئی چیز پہنائی جائے، کیونکہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے، سو میں اسے مردوں کے لیے پہننا ناپسند کرتا ہوں خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے۔ صحیح، رواہ مالک فی الموطا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4406]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک في الموطأ (912/2 بعد ح 1756)
و حديث أن رسول الله ﷺ نھي عن التختم بالذھب، متفق عليه، رواه البخاري (5854) و مسلم (2089)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح