جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے سرزمین حبشہ سے واپسی کے واقعہ کے بارے میں مروی ہے، انہوں نے فرمایا: جب ہم مدینہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا استقبال کیا اور مجھے گلے لگا لیا، پھر فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ مجھے فتح خیبر کی زیادہ خوشی ہے یا جعفر کی آمد کی۔ “ اتفاق سے ان کی آمد فتح خیبر کے روز تھی۔ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4687]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (291/12 بعد ح 3327) بدون سند . ٭ ورواه الطبراني في الصغير (19/1 ح30) والکبير (108/2 ح 1470، 100/22 ح 244) فيه أحمد بن خالد بن عبد الملک بن سرح، ليس بشئ (لسان الميزان 165/1) و أنس بن سالم الخولاني، ترجمته في تاريخ دمشق (232/2) و لم أجد من وثقه .»