ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دفعہ ایک آدمی سوٹ پہنے ہوئے تکبر کے انداز میں چل رہا تھا اور اس کے نفس نے اسے غرور میں ڈال رکھا تھا، اسے زمین میں دھنسا دیا گیا، اور وہ روز قیامت تک اس میں اترتا چلا جائے گا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4711]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5789) ومسلم (2088/49)»