جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے نام پر نام رکھو اور میری کنیت پر کنیت مت رکھو، کیونکہ مجھے تو قاسم بنایا گیا ہے، میں تمہارے مابین تقسیم کرتا ہوں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4751]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3114) و مسلم (2133/4)»