بشیر بن میمون اپنے چچا اسامہ بن اخدری سے روایت کرتے ہیں کہ اصرم نامی ایک آدمی ان لوگوں میں شامل تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: اصرم، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم زرعہ ہو۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4775]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (4954)»