انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سواری طلب کی تو آپ نے فرمایا: ”میں تمہیں اونٹنی کے بچے پر سوار کروں گا۔ “ اس نے عرض کیا: میں اونٹنی کے بچے کو کیا کروں گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹنیاں ہی اونٹ کو جنم دیتی ہیں۔ “ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4886]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (1991 وقال: صحيح غريب) و أبو داود (4998) ٭ حميد الطويل مدلس و عنعن . تعديلات [4886] : إسناده صحيح، رواه الترمذي (1991 وقال: صحيح غريب) و أبو داود (4998)»