ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن الفت کا مسکن (سراسر الفت) ہے، اور اس شخص میں کوئی خیر نہیں جو کسی سے الفت نہیں کرتا اور نہ اس سے کوئی الفت کرتا ہے۔ “ احمد، اور امام بیہقی نے دونوں احادیث شعب الایمان میں بیان کی ہیں۔ صحیح، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4995]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (400/2 ح 9187) و البيھقي في شعب الإيمان (8119، نسخة محققة: 7766 في السنن الکبري 236/10. 237) [والحاکم (23/1 وفي سنده خطأ) ] ٭ سنده حسن و للحديث شواھد .»