یزید بن نعامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی کسی آدمی سے بھائی چارہ قائم کرے تو وہ اس سے اس کے نام، اس کے والد کے نام اور اس کے قبیلے کے متعلق دریافت کر لے، کیونکہ یہ محبت (دوستی) کو زیادہ ملانے (بڑھانے) والا ہے۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5020]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2392 ب وقال: غريب) ٭ يزيد بن نعامة: تابعي و السند مرسل .»