ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلا شبہ ایک شخص نماز پڑھنے والوں، روزہ رکھنے والوں، زکوۃ دینے والوں، حج اور عمرہ کرنے والوں میں ہو گا۔ “ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام اچھے کاموں کا ذکر کیا۔ ”لیکن اس شخص کو ثواب اس کی عقل کے تناسب سے دیا جائے گا۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5065]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في شعب الإيمان (4637، نسخة محققة: 4316) ٭ منصور بن سقير أو صقير: ضعيف و قال ابن معين في حديثه: ھذاحديث باطل .»