ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حیا ایمان کا حصہ ہے، اور ایمان (والے) جنت میں ہوں گے، جبکہ فحش گوئی برائی ہے اور برائی (والے) جہنم میں جائیں گے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5077]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (501/2 ح 10519) و الترمذي (2009 وقال: حسن صحيح)»