الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب الآداب
كتاب الآداب
--. بد زبان جنت میں نہیں جائے گا
حدیث نمبر: 5080
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ وَلَا الْجَعْظَرِيُّ» قَالَ: وَالْجَوَّاظُ: الْغَلِيظُ الْفَظُّ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي «سُنَنِهِ» . وَالْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ وَصَاحِبُ» جَامِعِ الْأُصُولِ «فِيهِ عَنْ حَارِثَةَ. وَكَذَا فِي» شَرْحِ السُّنَّةِ عَنْهُ وَلَفْظُهُ قَالَ: «لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الْجَوَّاظُ الْجَعْظَرِيُّ» . يُقَالُ: الْجَعْظَرِيُّ: الْفَظُّ الْغَلِيظُ وَفِي نُسَخِ «الْمَصَابِيحِ» عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ وَهْبٍ وَلَفْظُهُ قَالَ: وَالْجَوَّاظُ: الَّذِي جَمَعَ وَمَنَعَ. وَالْجَعْظَرِيُّ: الغليظ الْفظ
حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بداخلاق اور سخت دل انسان جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ ابوداؤد، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور جامع الاصول والے نے بھی اسے روایت کیا ہے، اور اس میں حارثہ سے مروی ہے، اور اسی طرح انہی سے شرح السنہ میں بھی مروی ہے، اور اس کے الفاظ یہ ہیں، فرمایا: جواظ و جعظری جنت میں نہیں جائے گا۔ جعظری کا یہ معنی کہا جاتا ہے: سخت خو اور سخت گو۔ اور مسابیح کے نسخوں میں عکرمہ بن وہب سے مروی ہے، اور اس کے الفاظ ہیں: جواظ کا معنی ہے: مال جمع کرنے والا بخیل، اور جعظری کا معنی ہے: سخت خو اور سخت گو۔ صحیح، رواہ ابوداؤد و البیھقی فی شعب الایمان و فی شرح السنہ و ذکر فی المصابیح السنہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5080]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (4801) و البيھقي في شعب الإيمان (8173) و البغوي في شرح السنة (170/13 ح 3593 بدون سند) و ذکره في مصابيح السنة (397/3 ح 3953)»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح