ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ خوشحال رہے گا، بد حال نہیں ہو گا، نہ تو اس کا لباس پرانا ہو گا اور نہ اس کی جوانی ختم ہو گی۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5621]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (21/ 2836)»