ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت کافر کی داڑھ احد پہاڑ جیسی ہو گی، اس کی ران بیضاء (پہاڑ /مقام) کی طرح ہو گی، اور جہنم میں اس کے بیٹھنے کی جگہ تین رات کی مسافت، جیسے (مدینہ سے) ربذہ ہے، کے برابر ہو گی۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5674]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2578 وقال: حسن غريب)»