انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے، ابوبکر و عمر اور عثمان رضی اللہ عنہ بھی آپ کے ساتھ تھے، اس نے حرکت کی تو آپ نے اس پر اپنا پاؤں مار کر فرمایا: ”احد! ٹھہر جاؤ، تم پر ایک نبی ہے، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ “ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6083]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3686)»