جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ احزاب کے روز فرمایا: ”کون شخص میرے پاس لشکر کی خبر لائے گا؟“ زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کا ایک حواری (مخلص معاون) ہوتا ہے اور میرے حواری زبیر رضی اللہ عنہ ہیں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6110]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2846) ومسلم (48/ 2415)»