زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، غزوۂ احد کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو زرہیں پہنی ہوئی تھیں، آپ ایک چٹان کی طرف متوجہ ہوئے لیکن آپ اس پر چڑھ نہ سکے تو طلحہ رضی اللہ عنہ آپ کے نیچے بیٹھ گئے حتیٰ کہ آپ اس چٹان پر پہنچ گئے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”طلحہ نے (جنت کو) واجب کر لیا۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6121]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3738 وقال: حسن صحيح غريب)»