الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب المناقب
كتاب المناقب
--. حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 6126
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَاهُ وَأُمَّهُ إِلَّا لِسَعْدٍ قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ: «ارْمِ فَدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» وَقَالَ لَهُ: «ارْمِ أَيهَا الْغُلَام الحزور» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صرف سعد رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے والدین کو (فدا ہونے پر) اکٹھا ذکر کیا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے غزوۂ احد کے موقع پر انہیں فرمایا: میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں تیر اندازی کرو۔ اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا: قوی نوجوان! تیر پھینکو۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6126]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3753، 2829 وقال: حسن صحيح)
٭ فيه سفيان بن عيينة وھو مدلس عنعن و کان يدلس عن الثقات و الضعفاء و المدلسين کما حققته في تخريج الفتن و الملاحم، و قوله: ’’ارم ايھا الغلام الحزور‘‘ سنده ضعيف و باقي الحديث صحيح بالشواھد .»

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف