براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا اس وقت حسن بن علی رضی اللہ عنہ آپ کے کندھے پر تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت فرما۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6142]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3749) و مسلم (58/ 2422)»