ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلا میں داخل ہوئے تو میں نے طہارت کے لیے پانی رکھ دیا، چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو فرمایا: ”یہ کس نے رکھا تھا؟“ آپ کو بتایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا فرما۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6148]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (143) و مسلم (138/ 2477)»