جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر عرش ہل گیا تھا۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے: ”سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی موت پر رحمن کا عرش ہل گیا تھا۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6206]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3803) و مسلم (124/ 2466)»