ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد میرے دو صحابہ ابوبکر و عمر کی اقتدا کرنا، عمار کی راہ پر چلنا، ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی وصیت کو لازم پکڑنا۔ “ حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے: ”ابن مسعود جو بات تم سے کہیں اس کی تصدیق کرنا۔ “ اس میں ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی وصیت کو لازم پکڑنا۔ “ کے الفاظ کے بجائے مذکورہ بالا الفاظ ہیں۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6230]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (3663)»