الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


مشكوة المصابيح کل احادیث (6294)
حدیث نمبر سے تلاش:


مشكوة المصابيح
كتاب المناقب
كتاب المناقب
--. شام کے شہر دمشق کی فضیلت
حدیث نمبر: 6278
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الصَّحَابَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَتُفْتَحُ الشَّامُ فإِذا خُيِّرْتم المنازلَ فِيهَا فَعَلَيْكُم بِمَدِينَة يُقَال لَهُ دِمَشْقُ فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ مِنَ الْمَلَاحِمِ وَفُسْطَاطُهَا مِنْهَا أَرْضٌ يُقَالُ لَهَا: الْغُوطَةُ. رَوَاهُمَا أَحْمَدُ
صحابہ رضی اللہ عنہ میں سے ایک آدمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سرزمین شام فتح ہو گی، اگر تمہیں وہاں کسی جگہ کو پسند کرنے کا اختیار دیا جائے تو پھر دمشق نامی جگہ کو پسند کرنا، کیونکہ وہ حرب و قتال سے مسلمانوں کی جائے پناہ ہے اور اس کا بڑا شہر ہے، وہاں ایک جگہ ہے جسے الغوطہ کہا جاتا ہے۔ دونوں احادیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔ صحیح، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6278]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه احمد (4/ 160 ح 17609 فيه ابو بکر بن ابي مريم ضعيف) ولحديث شواهد عند ابي داود (4298) وسنده صحيح-وغيره وبھا صح الحديث.»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح