ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ «ذو الجلال» کے معنی جلال اور عظمت والا۔ «البر» کے معنی لطیف اور باریک بین۔ [صحيح البخاري/كِتَاب التَّوْحِيدِ/حدیث: Q7392]
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، کہا ہم سے ابوالزناد نے بیان کیا، ان سے اعرج نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، جو انہیں یاد کر لے گا وہ جنت میں جائے گا۔“[صحيح البخاري/كِتَاب التَّوْحِيدِ/حدیث: 7392]