الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح مسلم کل احادیث (7563)
حدیث نمبر سے تلاش:


صحيح مسلم
كِتَاب الْحَيْضِ
حیض کے احکام و مسائل
1. باب مُبَاشَرَةِ الْحَائِضِ فَوْقَ الإِزَارِ:
1. باب: حیض کے دوران میں کپڑوں میں ملبوس بیوی کے ساتھ لیٹنا۔
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ إِسْحَاق : أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الآخَرَانِ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، أَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَأْتَزِرُ بِإِزَارٍ، ثُمَّ يُبَاشِرُهَا ".
ابراہیم نے اسو د سے انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، کہا: ہم (ازواد نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) میں سے کسی ایک کے خصوصی ایام ہوتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چادر باندھنے کا حکم دیتے، وہ چادر باندھ لیتی تو پھر آپ اس کےساتھ لیٹ جاتے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کو حیض آ جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چادر باندھنے کا حکم دیتے، وہ چادر باندھ لیتی تو پھر آپصلی اللہ علیہ وسلم اس کے ساتھ لیٹ جاتے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 293
حدیث نمبر: 680
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ . ح وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاق ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ إِحْدَانَا إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، أَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ تَأْتَزِرَ فِي فَوْرِ حَيْضَتِهَا، ثُمَّ يُبَاشِرُهَا، قَالَتْ: وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَهُ، كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَمْلِكُ إِرْبَهُ ".
عبد الرحمان بن اسود نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے روایت کی، کہا: ہم میں سے کسی کے خصوصی ایام ہوتے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے جوش و کثرت کےدنوں میں اسے تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس کے ساتھ لیٹ جاتے۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: تم میں سے کون ہے جو اپنی خواہش پر اس قدر ضبط رکھتا ہو جس قدر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ ہم میں سے کوئی ایک جب حائضہ ہوتی تو آپصلی اللہ علیہ وسلم اسے حیض کے جوش و کثرت کے دنوں میں تہبند باندھنے کا حکم دیتے، پھر اس کے ساتھ لیٹ جاتے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے فرمایا: تم میں سے کون ہے، جو اپنی ضرورت و خواہش پر اس قدر ضبط اور کنٹرول رکھتا ہو، جس قدر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عضو پر قابو اور قدرت رکھتے تھے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 293
حدیث نمبر: 681
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ نِسَاءَهُ فَوْقَ الإِزَارِ وَهُنَّ حُيَّضٌ ".
حضرت میمونہؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے مخصوص ایام میں کپڑے کے اوپر ان کے ساتھ لگ کر لیٹ جاتے۔
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں سے، جبکہ وہ حائضہ ہوتیں، تہبند باندھنے کی صورت میں مباشرت کرتے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 294