الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح مسلم کل احادیث (7563)
حدیث نمبر سے تلاش:


صحيح مسلم
كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ
لباس اور زینت کے احکام
12. باب لُبْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَلُبْسِ الْخُلَفَاءِ لَهُ مِنْ بَعْدِهِ:
12. باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چاندی کی انگوٹھی پہننے کا بیان جس میں محمد رسول اللہ نقش تھا۔ اور بعد میں خلفاء کے انگوٹھی پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5476
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ . ح وحدثنا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حدثنا أبى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قال: " اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ، فَكَانَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُمَرَ، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ حَتَّى وَقَعَ مِنْهُ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ نَقْشُهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَتَّى وَقَعَ فِي بِئْرِ وَلَمْ يَقُلْ مِنْهُ ".
عبد اللہ بن نمیر نے عبید اللہ سے، انھوں نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چا ندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، پہلے وہ آپ کے ہا تھ میں تھی پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہا تھا میں رہی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہا تھ میں رہی پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ وہ ان (حضرت عثمان رضی اللہ عنہ) سےاریس کے کنویں میں گر گئی، اس (انگوٹھی) پر "محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " نقش تھا۔ ابن نمیر کی روایت میں ہے: یہاں تک کہ وہ ایک کنویں میں گر گئی، انھوں نے یہ نہیں کہا: ان سے (گر گئی۔)
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور وہ آپصلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رہی، پھر ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ میں رہی، حتی کہ ان سے اریس کنواں میں گر گئی، اس پر محمد رسول اللہ نقش تھا، ابن نمیر کی روایت میں ہے، حتی کہ وہ کنویں میں گر گئی، منه،
ترقیم فوادعبدالباقی: 2091
حدیث نمبر: 5477
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَكْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قال: " اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثُمَّ أَلْقَاهُ، ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، وَقَالَ: " لَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِ خَاتَمِي هَذَا "، وَكَانَ إِذَا لَبِسَهُ جَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ، وَهُوَ الَّذِي سَقَطَ مِنْ مُعَيْقِيبٍ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ.
نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ر وایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی، پھر آپ نے اس کو پھینک دیا، اس کے بعد آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس میں یہ نقش کرایا: محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم "اور فرمایا: "کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے۔"جب آپ اس انگوٹھی کو پہنتے توانگوٹھی کے نگینے (موٹے چوڑے حصے) کو ہتھیلی کے اندر کی طرف کرلیاکرتے تھے اور یہی وہ انگوٹھی تھی جو معیقیب (کے ہاتھ) سے چاہ اریس میں گر گئی تھی۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی پہنی، پھر اسے پھینک دیا، پھر چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کروایا اور فرمایا: میری اس انگوٹھی کے نقش پر کوئی نقش نہ بنوائے۔ اور جب آپصلی اللہ علیہ وسلم اسے پہنتے تو اس کا نگینہ اپنی ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیتے اور یہی انگوٹھی حضرت معیقیب سے اریس نامی کنویں میں گر گئی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2091
حدیث نمبر: 5478
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ كُلُّهُمْ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ يَحْيَي: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ، وَنَقَشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَقَالَ: " لِلنَّاسِ إِنِّي اتَّخَذْتُ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ، وَنَقَشْتُ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَلَا يَنْقُشْ أَحَدٌ عَلَى نَقْشِهِ ".
حماد نے ہمیں عبدالعزیز بن صہیب سے خبر دی، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، اس میں"محمد رسول اللہ" نقش کرایا اور لوگوں سے فرمایا؛" میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنائی ہے اوراس میں"محمد رسول اللہ"نقش کرایا ہے، سوکوئی شخص اس نقش کے مطابق نقش کندہ نہ کرائے۔"
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں محمد رسول اللہ کندہ کروایا اور لوگوں سے فرمایا: میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور میں نے اس میں محمد رسول اللہ
ترقیم فوادعبدالباقی: 2092
حدیث نمبر: 5479
وحدثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
اسماعیل (ابن علیہ) نے عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور اس میں"محمد رسول اللہ " (نقش کرانے) کا ذکر نہیں کیا۔
امام صاحب یہی حدیث اپنے تین اساتذہ سے بیان کرتے ہیں اور حدیث میں محمد رسول اللہ
ترقیم فوادعبدالباقی: 2092