الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔


صحيح مسلم کل احادیث (7563)
حدیث نمبر سے تلاش:


صحيح مسلم
كِتَاب الْفَضَائِلِ
انبیائے کرام علیہم السلام کے فضائل
43. باب فِي ذِكْرِ يُونُسَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَقَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى» :
43. باب: سیدنا یونس علیہ السلام کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ ”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ یوں کہے میں یونس بن متی علیہ السلام سے افضل ہوں“۔
حدیث نمبر: 6159
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ يَعْنِي اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: لَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ لِي، وقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: " لِعَبْدِي أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى عَلَيْهِ السَّلَام، قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ شُعْبَةَ.
ابو بکر بن ابی شیبہ محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار نے کہا: ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی کہا: ہمیں شعبہ نے سعد بن ابرا ہیم سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں نے حمید بن عبد الرحمٰن کو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہو ئے سنا، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ "اس نے فرمایا:۔یعنی اللہ تبارک وتعا لیٰ نے۔۔۔کسی بندے کو جو میرا ہے۔۔۔ابن مثنیٰ نے کہا: میرے کسی بندے کو۔۔۔نہیں چا ہیے کہ وہ کہے: میں یو نس بن متیٰ علیہ السلام سے بہتر ہوں۔"ابن ابی شیبہ نے کہا: محمد بن جعفر نے شعبہ سے روایت کی۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،"اللہ تبارک وتعالیٰ کافرمان ہے،میرے کسی بندہ کے لیے زیبا نہیں ہے،ابن المثنیٰ کی روایت میں لعبد کی جگہ عبدی ہے کہ وہ یوں کہے،میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2376
حدیث نمبر: 6160
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَالِيَةِ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَمِّ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ ، عنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا يَنْبَغِي لِعَبْدٍ أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى "، وَنَسَبَهُ إِلَى أَبِيهِ.
قتادہ سے روایت ہے کہا: میں نے ابو العالیہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: تمھارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے (حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ) نے مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: " کسی بندے کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کہے: میں یو نس بن متیٰ علیہ السلام سے افضل ہوں۔"آپ نے ان کے والد کی نسبت سے ان کا نام لیا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:" کسی بندے کے لیے زیبا نہیں ہے کہ وہ یہ کہے،میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔"آپ نے ان کی نسبت،اس کے باپ کی طرف کی۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2377