عبدللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوراخ میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ہشام دستوائی کا بیان ہے کہ لوگوں نے قتادہ سے پوچھا: کس وجہ سے سوراخ میں پیشاب کرنا ناپسندیدہ ہے؟ انہوں نے کہا: کہا جاتا تھا کہ وہ جنوں کی جائے سکونت (گھر) ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 29]
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الطھارة 30 (34)، (تحفة الأشراف: 5322)، مسند احمد (5/82) (ضعیف)» (قتادة مدلس ہیں، اور انہوں نے ابن سرجس سے سنا نہیں ہے) «(ضعيف أبي داود: 8، والإرواء: 55، وتراجع الألباني: 131)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف¤ إسناده ضعيف،نسائي (34)¤ قتادة مدلس (طبقات المدلسين بتحقيقي: 3/92) وعنعن¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 14